کامونکے :کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، خواتین سمیت 3 افراد کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں
کامونکے (نامہ نگار) تیز رفتار کار کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار دو خواتین سمیت 3 افراد کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔
بتایا گیا ہے کہ موضع دھینسر بالا کا یاسر اہلیہ شکیلہ اور کزن شائرل بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ مدھریانوالہ کے قریب ہمایوں نے تیز رفتار کار اُن پر چڑھا دی جس کے نتیجہ میں جسم کے مختلف حصوں پر زخم آنے کے ساتھ ساتھ یاسر اُسکی اہلیہ اور کزن کی ٹانگیں بھی ٹوٹ گئیں۔