ڈسکہ:کار سے 4 افراد کو کچلنے کی کوشش ،تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
ڈسکہ(نامہ نگار)شراب کے نشہ میں دھت کار سوار کی پٹرول پمپ پر موجود افراد کو کچلنے کی کوشش ،پوچھنے پر آٹھ ملزموں نے تشدد کر کے 4افراد کو زخمی کر دیا۔
رانا سعد ،عمار ریاض ، بلال اور معیز طاہر کے ہمراہ حاجی پورہ سرکلر روڈ پر واقع پٹرول پمپ پر موجود تھے ، احتشام نے انہیں کچلنے کی کوشش کی جس پر چھلانگیں لگا کر جانیں بچائیں، جب رانا سعد نے ملزم احتشام سے بازپرس کی تو وہ گالی گلوچ کرنے لگا اوربذریعہ موبائل فون تنصیر حیدر،میثم اور5نامعلوم افراد کو بلایا ،ملزموں نے آتے ہی رانا سعد ،معیز طاہر ،بلال ساہی اور عمار ضا کو دستی ہتھیاروں سے زخمی کر دیا ،مقدمہ درج کر لیا گیا۔