نوشہرہ ورکاں:کوڑا پھینکنے کے تنازع پر ایک شخص قتل ،ملزم گرفتار

نوشہرہ ورکاں:کوڑا پھینکنے کے  تنازع پر ایک شخص قتل ،ملزم گرفتار

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر) کوڑا پھینکنے کے تنازع پر فائرنگ سے قتل ہونیوالے شخص کے مقدمے میں 4افراد نامزد، ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ بھڑ چوک میں دو روز قبل کوڑا پھینکنے کے جھگڑے نے خونی صورت اختیار کر لی ،پٹرول پمپ مالکان ملہی گروپ اور ملحقہ مارکی کے مالکان آرائیں گروپ کے درمیان ہونے والی فائرنگ میں جاوید جاں بحق جبکہ امیر حمزہ زخمی ہو گیا۔مقتول کے بھائی عرفان کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا کہ سیف مانگٹ اور عظمت ملہی کی ایما پر ثاقب عظمت اور سفیان بشیر نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور دوسرے کو زخمی کردیا، پولیس نے قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں سفیان بشیر کو گرفتار کرلیا۔ مقتول محمد جاوید کی تدفین آبائی گاؤں میں کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں