تتلے عالی : ماں کو تھپڑ، والد کو دھمکیاں، بیٹے کیخلاف مقدمہ

تتلے عالی : ماں کو تھپڑ، والد کو  دھمکیاں، بیٹے کیخلاف مقدمہ

تتلے عالی(نامہ نگار)ونڈالہ ورکاں میں ماں کو تھپڑ مارنے اور باپ کو دھمکیاں دینے پر بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

نواحی گاؤں ونڈالہ ورکاں میں ثاقب علی نے 4سال قبل اپنے باپ کی5کنال اراضی 23لاکھ50ہزار روپے میں فروخت کرکے رقم ہڑپ کرلی تھی اب وہ مزید رقم کا تقاضہ کرتا ہے گزشتہ روز ثاقب نے گھر میں گھس کر والدہ مسرت بی بی کو تھپڑ مارے اور باپ لیاقت علی کو گالیاں ودھمکیاں دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں