گجرات جمخانہ کے انتخابات ،سیکرٹری کیلئے 2 امیدواروں کے کاغذات جمع
گجرات(سٹی رپورٹر، نامہ نگار)گجرات جمخانہ کے انتخابات میں سیکرٹری کیلئے جاوید بٹ اور خرم الطاف بھٹی نے کاغذات نامزدگی جمع کرا د ئیے۔۔۔
جبکہ ممبر بورڈ آف گورنر ز کیلئے جاوید بٹ کے پینل سے ملک یاسین ، شفاعت وڑائچ ایڈووکیٹ نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ۔ خرم الطاف بھٹی کے پینل سے مہر عبدالشکور ، چودھری عمران مہدی، علی رضوان اور شعیب کائرہ نے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن محمود اقبال گوندل کو جمع کرائے۔