گوجرانوالہ میڈیکل کالج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین سعید احمد تاج کے اعزاز میں تقریب

 گوجرانوالہ میڈیکل کالج کے بورڈ  آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین سعید  احمد تاج کے اعزاز میں تقریب

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گورنمنٹ گریجوایٹ اسلامیہ کالج گوجرانوالہ میں اسلامیہ کالج ایلومینائی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فرزند اسلامیہ کالج۔۔۔

 سابق صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور گوجرانوالہ میڈیکل کالج اور اس کے ساتھ منسلک ٹیچنگ ہاسپٹلز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نومنتخب چیئرمین سعید احمد تاج کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامیہ کالج ایلومینائی کے ارکان اور کالج سٹاف نے شرکت کی۔ اپنی مادر علمی میں آمد پر سعید احمد تاج کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم ورک ، جنرل سیکرٹری ایلومینائی ایسوسی ایشن پروفیسر محمد اشرف رانا اور کوآرڈی نیٹر پروفیسر ڈاکٹر اظہر اقبال اظہر نے معزز مہمان کو پھول پیش کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں