تتلے عالی:پینے کا پانی مضرصحت،متعلقہ اداروں کی خاموشی
5 مقامات پر واٹر فلٹریشن کی تنصیب کے منصوبے پر 8 سال میں بھی عملدر آمد نہ ہوسکا
تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں پینے کا پانی مضرصحت ہونے کا انکشاف ،متعلقہ اداروں نے اقدامات کے بجائے خاموشی اختیارکرلی۔ ضلعی وتحصیل انتظامیہ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،لوکل گورنمنٹ،ماحولیات کی مبینہ غفلت کے باعث تحصیل نوشہرہ ورکاں کے سب سے بڑے قصبے تتلے عالی اور اس کے نواحی علاقوں میں زیر زمین پینے کا پانی مضر صحت ہو گیا ۔ پانی بدبو،زہریلے کیمیکل،میٹلز،تیزاب سے مضر صحت ہوگیا ،پنجاب حکومت کی جانب سے مکینوں کوپینے کے صاف وشفاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پانچ مختلف مقامات پر واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کرنے کی منظوری دی تھی لیکن سیاستدانوں،بیوروکریسی کی غفلت کی وجہ سے 8سال بعد بھی اس منصوبہ پر عمل درآمد نہیں ہو سکا ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دو دہائی قبل30فٹ گہرائی میں پینے کا صاف پانی دستیاب تھا لیکن اب 300فٹ پر بھی پانی پینے کے قابل نہیں ۔اہل علاقہ نے اصلا ح واحوال کا مطالبہ کیا ہے ۔