سیالکوٹ اور نواح میں ٹریفک ناکے شہریوں کیلئے درد سر

سیالکوٹ اور نواح میں ٹریفک ناکے شہریوں کیلئے درد سر

داخلی راستوں پر مستقل ناکوں نے شہریو ں کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ اور گردونواح میں ٹریفک ناکے شہریوں کیلئے درد سر بن گئے ۔ مستقل ناکوں نے شہریو ں کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ ،ڈسکہ، پسرور، سمبڑیال اور شہر کے اندورنی علاقے چوک دربرجی آرائیاں، چوک کوٹلی بہرام، گوہد پور چوک، سبلائم چوک، شہابا ں پھاٹک، روڑس روڈ چوک، خادم علی روڈ، لاری اڈہ، خواجہ صفدر روڈ، شہاب پورہ روڈ، پل ایک نیکاپورہ، ایمن آباد روڈ، سرکلر روڈ، رنگ پورہ چوک، کینٹ چوک میں وارڈنز نے دونوں مقامات کے داخلی راستوں پر مستقل چیکنگ پوائنٹس قائم کررکھے ہیں جہاں خاص طور پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ شہریوں نوید احمد، محمد حمزہ، محمد طارق، محمد شاہد، نصیر احمد، محمد رضوان، طاہر علی، شیخ نبیل، مہر کاشف کے مطابق مریض اور ان کے لواحقین پہلے ہی علاج ،ٹیسٹوں اور ادویات کے بڑھتے اخراجات سے پریشان ہیں ایسے میں 2000 روپے کے چالان نے مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ۔ شہریوں نے کہا کہ ایمرجنسی کی صورتحال میں سب سے پہلے مریض کو ہسپتال پہنچانا ضروری ہوتا ہے اس لئے نازک وقت میں ہیلمٹ چیکنگ او ر بھاری جرمانے کسی بڑے امتحان سے کم نہیں۔ شہریوں نے آر پی او گوجرانوالہ، ڈی پی او سیالکوٹ سے مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں