حافظ آباد:گلی محلوں میں کھلے مین ہولز کو ڈھکن لگا کر بند کر دیا گیا

حافظ آباد:گلی محلوں میں کھلے مین  ہولز کو ڈھکن لگا کر بند کر دیا گیا

حافظ آباد(نمائندہ دنیا، نامہ نگار)ایم ڈی واسا حافظ آباد بلا ل فیروز جوئیہ نے کہا ہے کہ شہر کی تمام گلی،محلوں کے سیوریج مین ہولز کی ضروری تعمیر و مرمت کے بعد ڈھکن لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔۔۔

 تاکہ صفائی کے نظام میں بہتری آئے اور کھلے مین ہولز سے کسی کو بھی نقصان کا خطر ہ نہ ہو۔انکاکہنا تھا کہ واسا سینٹری سٹاف کی خصوصی ٹیمیں شہر بھر کی تمام سڑکوں ، گلی ،محلوں کے دورے کر کے اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ کہیں پر بھی سیوریج کا مین ہول کھلا نہ رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں