ڈسکہ : آوارہ کتوں کی بھرمار شہریوں میں خوف وہراس

ڈسکہ : آوارہ کتوں کی بھرمار شہریوں میں خوف وہراس

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)شہر میں آوارہ کتوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا،کتے ہمہ وقت اہم شاہراہوں کیساتھ ساتھ گلی محلوں اور سکولوں کے اردگرد گھومتے پھرتے رہتے ہیں، بچوں سمیت کئی افراد کو کاٹ کر زخمی کرچکے ہیں۔۔۔

 لیکن میونسپل کمیٹی کی جانب سے کتوں کو تلف کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی جس کی وجہ سے سکولوں اور کالجوں میں جانیوالے طلبا و طالبات بلکہ شہریوں میں بھی خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ ’کمشنر گوجرانوالہ’ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں