سیالکوٹ : سردی میں اضافہ کیساتھ ہی گیس کی لوڈشیڈنگ

سیالکوٹ : سردی میں اضافہ کیساتھ ہی گیس کی لوڈشیڈنگ

مبارک پورہ، میانہ پورہ، واٹر ورکس، حاجی پورہ، روڑس روڈ، شہاب پورہ میں صورتحال ابتر

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی۔ متعدد علاقوں میں گیس کے کم پریشر اور لوڈشیڈنگ سے صارفین بلبلا اٹھے۔ محلہ مبارک پورہ، میانہ پورہ، واٹر ورکس، حاجی پورہ، روڑس روڈ، شہاب پورہ ، خادم علی روڈ، محلہ نور پورہ، ایبٹ روڈ، گرین و ڈ سٹریٹ، نہال چند سٹریٹ سمیت ودیگر علاقوں میں کئی روز سے گیس کے کم پریشر اور بار بار لوڈشیڈنگ کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔

شہریوں عبدالمنان، احسن گجر، عبدالرحمن، تاج محمد، زریں خان، محمد اسحاق، طاہر نوید، شیخ وحید، سہیل افضل، خواتین شبانہ ،اقرا ، نورین، لائبہ، ایمان، عاصمہ ،خدیجہ، عائشہ، شکیلہ ودیگر نے کہا کہ صبح و شام کھانے پکانے کے اوقات میں گیس نہ ہونے کے برابر رہ جاتی ہے جس کے باعث گھریلو امور شدید متاثر ہورہے ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق گیس کی غیر اعلانیہ بندش نے صورتحال مزید خراب کردی ، کاروبار اور روزمرہ زندگی دونوں متاثر ہورہے ہیں۔ شہریوں کامطالبہ ہے کہ سوئی گیس کمپنی صورتحال کا فوری نوٹس لے کر مسئلہ حل کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں