ریجن میں سویپ اینڈ کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا حکم

 ریجن میں سویپ اینڈ کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا حکم

تعلیمی اداروں ،اہم عمارتوں میں پینک بٹن کی تنصیب مکمل کی جائے :آر پی او

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسرخرم شہزاد حیدر وڑائچ نے ریجن بھر کے سی پی او/ڈی پی اوز کے ساتھ میٹنگ کی جس میں امن و امان کی صورتحال، تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات کی سکیورٹی، جرائم پر کنٹرول اور کرسمس کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ آر پی او نے ریجن بھر میں فوری طور پر سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز شروع کرنے کے احکامات دئیے ۔ انہوں نے تمام افسر وں کو ہدایت کی کہ کالجز اور سکولوں میں موک ایکسرسائز باقاعدگی سے کر ائی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مؤثر اور بروقت رسپانس ممکن ہوسکے۔

آر پی او نے مزید ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں سمیت اہم عمارتوں میں پینک بٹن کی تنصیب کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ کسی واقعہ کی صورت میں فوری اطلاع اور کارروائی ممکن ہو۔ انہوں نے سکولوں اور کالجز میں سکیورٹی آگاہی سے متعلق خصوصی لیکچرز منعقد کرنے کے بھی احکامات د ئیے ۔کرسمس کی آمد کے سلسلے میں چرچز، پارکس، سینما گھروں اور بازاروں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے حوالے سے خصوصی پلان تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ آر پی او نے اس موقع پر ہدایت کی کہ داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کی جائے اور گشت کے نظام کو زیادہ مؤثر بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں