حلقہ کی محرومیاں دور کرنا اولین ترجیح ہو گی:بلال فاروق تارڑ
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایم این اے بلال فاروق تارڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا ،حلقہ کی محرومیاں دور کرنا میری اولین ترجیح ہوگی۔۔۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی رہنمائی میں ملک معاشی استحکام، ترقی اور روزگار کے ایک نئے دور میں داخل ہو گیا ،محترمہ مریم نواز کی حکومت ترقی کے ریکارڈ قائم کر رہی۔ منیر بھٹہ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام سے جڑا رہوں گا اور ترقیاتی کام ترجیح ہونگے۔