مینارٹی کارڈ 75 ہزار خاندانوں تک بڑھایا جا ئیگا : رمیش اروڑا

مینارٹی کارڈ 75 ہزار خاندانوں تک بڑھایا جا ئیگا : رمیش اروڑا

مقابلے کے امتحانات کی تیاری کیلئے اقلیتوں کیلئے خصوصی اکیڈمی قائم کی جا ئیگی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر مینارٹی کارڈ پروگرام کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے 75 ہزار اقلیتی خاندانوں تک وسیع کیا جا رہا ہے جس سے اقلیتی برادری کی سماجی کفالت اور فلاح و بہبود کیلئے مستقل اور مؤثر نظام وضع کیا گیا ہے ، پروگرام مرحلہ وار بڑے نیٹ ورک کی شکل میں آگے بڑھایا جائے گا۔وہ پیرس روڈ پر کرسمس کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ صفدر شبیر، ایس ڈی پی او طارق محمود، سردار جسکرن سنگھ، انیل سہوترا سمیت اقلیتی برادریوں کے نمائندگان، سماجی شخصیات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں موجود تھے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب آئین پاکستان کی روح کے عین مطابق اقلیتوں کو زندگی کے ہر شعبے میں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کر رہی ہے ،اقلیتی طلبہ کے لئے جلد مقابلے کے امتحانات کی تیاری کیلئے خصوصی اکیڈمی قائم کی جا رہی ہے تاکہ اعلیٰ تعلیم اور اہم سرکاری عہدوں تک ان کی رسائی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے لاہور میں بڑی کرسمس ریلی نکالی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں