راہوالی:ڈاکو ملازمین کو باندھ کر 25لاکھ کے بکرے لے گئے

راہوالی:ڈاکو ملازمین کو باندھ  کر 25لاکھ کے بکرے لے گئے

راہوالی (نمائندہ دنیا )ڈاکوڈیر ے پر موجود ملازموں کو باندھ کر گن پوائنٹ پر25لاکھ روپے کے بکرے دنبے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔

محلہ کشمیریاں کے رہائشی میثم بٹ نے کینٹ ویو مارکی کے قریب فارم ہاؤس بنا رکھا ہے وہاں مصدق اور جمشید موجود تھے ،پک اپ پر 7ڈاکو آ ئے اور انہیں باندھ لیا اور جانور لیکر فرار ہو گئے ۔ ڈی ایچ اے کے قریب ندیم سے موٹر سائیکل چھین لی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں