لالہ موسیٰ:بیوی کو تشدد کرکے قتل کر نے والا گرفتار ،اعتراف جرم
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )پولیس تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے بیوی کو قتل کرنے والے ملزم آصف گجر سکنہ سردار پورہ کو گرفتار کرلیا،
8 فروری 2025 کو ملزم نے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ مقتولہ کو ڈنڈوں کے وار کرکے زخمی کیا اور سول ہسپتال لالہ موسیٰ چھوڑ کر فرار ہوگیا جہاں ثانیہ بی بی جاں بحق ہوگئی، ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور گھریلو ناچاقی کی بنا پر پہلی بیوی کو قتل کر دیا ، ملزم کیخلاف قتل، اقدام قتل سمیت 10 مقدمات درج ہیں۔