سیالکوٹ:دوستوں نے گھر سے بلاکر نوجوان کو قتل کر دیا

سیالکوٹ:دوستوں نے گھر  سے بلاکر نوجوان کو قتل کر دیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) دوستوں نے شادی پر لے جانے کے بہانے نوجوان کو گھر سے بلاکر قتل کر دیا۔

واقعہ تھانہ قلعہ کالروالا کا علاقہ سائفن نور پور کے قریب پیش آیا، مقتول فرقان کے گھر اسکے دوست آئے اور شادی پر لے جانے کے کا کہہ کر لے گئے ، رات گئے واپسی نہ ہوئی صبح سویرے فرقان کی لاش برآمد ہوئی جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، پولیس نے مقتول کے 7دوستوں پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں