لالہ موسیٰ:پیشی سے آ نیوالوں پر فائرنگ ، ایک جاں بحق
موٹر سائیکل سواروں کا حملہ ، منورموقع پر چل بسا، زخمی ساتھی ہسپتال منتقل
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )نواحی گاؤں علی چک پھاٹک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، دوسرازخمی ہو گیا۔دھکڑانوالی کے رہائشی منور حسین اور ساتھی کچھ عرصہ سے ڈلہ میں مقیم تھے ، گزشتہ رو ز کھاریاں عدالت سے تاریخ پیشی سے واپس آرہے تھے کہ علی چک کے قریب ریلوے پھاٹک کے پاس پہلے سے گھات لگائے ہوئے دونامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں منور حسین موقع پر جان کی بازی ہارگئے جبکہ ساتھی شدیدزخمی ہوگئے ،اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا ،واقعہ دشمنی کاشاخسانہ بتایاجاتاہے ،پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔