القادر میڈیکل کلینک اینڈ میٹرنٹی ہوم کے زیر انتظام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )القادر میڈیکل کلینک اینڈ میٹرنٹی ہوم کے زیر انتظام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس کا باقاعدہ افتتاح مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری اظہر قیوم ناہرا ایم این اے نے کیا، میڈیکل کیمپ میں گلاب دیوی ہسپتال لاہور کے چیسٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر عبداﷲ ساجد اور سی ایم ایچ لاہور کی فزیشن و الٹراساؤنڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر جویریہ نے 150سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا۔ ،کیمپ میں مریضوں کو مفت طبی معائنہ، شوگر ٹیسٹ اور ادویات بھی فراہم کی گئیں۔