لدھیوالہ وڑائچ:کار کی لوڈر رکشہ کو ٹکر ، لڑکا جاں بحق
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )حافظ آباد روڈ پر لالہ پیلس کے قریب کار کی لوڈر رکشہ کو ٹکر ،لڑکا جاں بحق ،ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔
حافظ آباد روڈ پر لالہ پیلس کے قریب تیز رفتار کار نے کھلونے لیجانے والے لوڈر رکشہ کو ٹکر مار دی جس سے ڈالا میں 12سالہ اسد اچھل کر دور جا گرا اور سر میں چوٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ رکشہ ڈرائیور ذیشان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ دوسری جانب عینی شاہدین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پولیس اہلکاروں نے کار ڈرائیور کو مسافر رکشہ میں سوار کروا کر بھگانے کی کو شش کی جسے ہم نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔