نوشہرہ ورکاں:حادثے میں موٹر سائیکل سوار 2لڑکے زخمی
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )روڈ پر کھڑے کیری ڈبے کا اچانک دروازہ کھلنے سے موٹر سائیکل سوار 2 لڑکے زخمی ہوگئے۔
تتلے عالی روڈ پر تنگ کلاں میں سڑک کنارے کھڑے کیری ڈبے کا دروازہ کھلنے سے موٹر سائیکل ٹکرا گئی جس کے باعث تنگ کلاں کے رہائشی 16 سالہ غلام محی الدین کے سر پر چوٹیں آئیں جبکہ 12 سالہ صفی اﷲ کے چہرے پر اور سر پر چوٹ آئی ریسکیو 1122 نے زخمیوں کوڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا۔