رانا مقبول فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ ہاتھی کلب کینٹ نے جیت لیا
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )آل پنجاب رانا مقبول فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ سیزن ٹو ہاتھی فٹ بال کلب کینٹ گوجرانوالہ نے جیت لیا ،فائنل میچ میں میزبان عابد آباد فٹ بال کلب اور ہاتھی فٹ بال کلب کینٹ گوجرانوالہ کے درمیان انتہائی سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔۔۔
مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کا سکور برابر رہا جس پر میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا کینٹ گوجرانوالہ نے عابد آباد فٹ بال کلب کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ،ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر سے 16 ٹیموں نے حصہ لیا مہمانان خصوصی جماعت اسلامی کے رہنما حمید الدین اعوان، بشارت صدیقی اور سابق وائس چیئرمین بلدیہ اقبال صدیق سدھو، میاں لیاقت علی، مظہر اقبال ساجد نے فاتح ٹیم کے کپتان کو ٹرافی اور موٹر سائیکل کی چابی دی اور رنر اپ ٹیم کو 50 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا ۔