وزیرآباد :ٹریفک حادثات ،2نوجوان جاں بحق ، ایک زخمی

وزیرآباد :ٹریفک حادثات ،2نوجوان جاں بحق ، ایک زخمی

گیمن پل کے قریب کار موٹر سائیکل سے ٹکراگئی، کوٹ جعفرکے قر یب بھی حادثہ

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مختلف ٹریفک حادثات میں 2 نوجوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔پہلے حادثہ میں گیمن پل کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کے بعد کار ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا دوسرا حادثہ کوٹ جعفر کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 27 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو اور پولیس ٹیموں نے دونوں لاشیں تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیں۔ آخری اطلاعات تک جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کر دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں