حافظ آباد:حلقہ بندیوں پر اعتراضات 23جون تک طلب

حافظ آباد:حلقہ بندیوں پر  اعتراضات 23جون تک طلب

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر حافظ آباد خالد رشید کاکہنا ہے کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 23جون تک جمع کر ائے جا سکتے ہیں۔۔

اعتراضات کیلئے فارم ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے دفتر سے حاصل کر کے اعتراضات الیکشن کمیشن کے ریجنل آفس گجرات جمع کر انا ہو نگے ،مقررہ تاریخ کے بعد کوئی اعتراض قبول نہیں کیا جائیگا۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کاکہنا تھا کہ اعتراض فارم کے ساتھ یونین کونسل کے تصدیقی نقشہ جات اور ضروری کاغذات کے پانچ مکمل سیٹ جمع کروانا ضروری ہونگے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں