مرالی والا میں جائیداد کے تنازع پر شہری پر تشدد،کار کو نقصان
تتلے عالی(نامہ نگار)مرالی والا میں جائیداد کے تنازع پر شہری پر تشدد، ڈنڈے مار کرکارکو بھی نقصان پہنچایا۔
نواحی گاؤں مرالی والہ کا اویس گزشتہ روز کار نمبر جی اے اے 1513پر سوارہوکر گوجرانوالہ کیلئے گھر سے نکل کر اڈ ے پر پہنچا تو پہلے سے موجود زاہد،فیصل،ناصر،شاہد وغیرہ ڈنڈے سوٹے لے کر تھڑا مار ے کھڑے تھے راستہ روک لیا،ملزموں نے گالیاں دیں ،گاڑی لاک کرنے پر گاڑی پر ڈنڈے برسائے گھسیٹ کر بار نکال لیا ڈنڈے مارے گلا دبایا جس سے سانس بند ہو گئی۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔