سیالکوٹ:دریائے چناب میں نہاتے نوجوان ڈوب گیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ماموں کے گھر جا کر دریا میں نہانے والا نوجوان ڈوب گیا۔
کھوکھر کارہائشی 18 سالہ سبحان ہیڈمرالہ کے قریبی گاؤں رہنگ کھوکھراں اپنے ماموں کے گھر گیا جہاں سے وہ دریائے چناب بیلہ کے قریب نہا رہا تھا کہ گہرے پانی میں چلے جانے سے ڈوب گیا جس کی لاش پانی سے نکال کر ورثا کے حوالے کر دی گئی۔