خراب بس کو سہارا دینے والا ٹریکٹر ڈرائیور خود زخمی ہو گیا

خراب بس کو سہارا دینے والا  ٹریکٹر ڈرائیور خود زخمی ہو گیا

گجرات(سٹی رپورٹر )خراب بس کو سہارا دینے والا ٹریکٹر ڈرائیور خود زخمی ہو گیا۔گجرات سروس ملز کے ورکرز کو لے جانے والی سروس فیکٹری کی بس خراب ہونے کے بعد ایک ٹریکٹر ڈرائیور نے باندھ کر بس کو منزل کی جانب روانہ کیا۔

ذرائع کے مطابق جب بس مریم ہسپتال کے قریب پہنچی تو بس ڈرائیور سے بروقت بریک نہ لگ سکی جس کے باعث بس بے قابو ہو کر آگے چلنے والے ٹریکٹر پر چڑھ گئی۔حادثے کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں