عید الاضحی پر مثالی صفائی،وزیر بلدیات کے اعزازمیں استقبالیہ

عید الاضحی پر مثالی صفائی،وزیر  بلدیات کے اعزازمیں استقبالیہ

ڈسکہ، منڈیکی گورائیہ (نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )عیدالاضحیٰ کے موقع پر پنجاب بھر میں گرینڈ صفائی آپریشن کی مثالی کامیابی کے بعد وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی اپنے حلقہ انتخاب ڈسکہ آمد پر سٹی صدر مسلم لیگ (ن) محمد افضل منشا کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا۔

اس موقع پر گھوڑوں کا رقص پیش کیا گیا بینڈ باجے کی دُھن میں پھولوں کے ہار پہنائے گئے ، پتیاں نچھاور کی گئیں اور مختلف وفود کی جانب سے گلدستے پیش کیے گئے تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر، سول سوسائٹی اور دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں