سیالکوٹ:ڈی پی او کا امام بارگاہوں میں سکیو رٹی انتظامات کا جائزہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا امام بارگاہوں کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔۔۔
سی سی ٹی وی کیمروں، سکیورٹی گارڈز، داخلی و خارجی راستوں، واک تھرو گیٹس اور دیگر حفاظتی اقدامات کو چیک کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔