سیالکوٹ:ریسکیو 1122نے ہیٹ ویو سے بچائو کیلئے کیمپ قائم کردئیے
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) شدید گرمی کی لہر کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات کا احساس کرتے ہوئے۔۔۔
ریسکیو 1122 سیالکوٹ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی زیر نگرانی ضلع بھر کے تمام ریسکیو سٹیشنز اور تحصیلوں میں ہیٹ ویو کیمپس قائم کر د ئیے ۔ان کیمپس میں شہریوں کیلئے ٹھنڈے اور میٹھے پانی کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ ریسکیورز ہمہ وقت ابتدائی طبی امداد کی کٹ کے ہمراہ موجود رہتے ہیں اور گرمی سے متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔