دھان کی کاشت ،نہری پانی کی چوری میں اضافہ
کاشتکاروں نے زیر زمین پائپ بچھاکر ،رکاوٹیں کھڑی کرکے آبپاشی شروع کر دی
تتلے عالی(نامہ نگار)دھان کی کاشت کے با عث نہری پانی چوری میں اضافہ ہوگیا۔ تتلے عالی سمیت ڈویژن بھر میں دھان کی موٹی اقسام کی کاشت مکمل ہو گئی ،اب دھان کی قسم86کی پنیری تیار ہونے پر متعدد مقامات پرکاشت کا آغاز ہوگیا ،مزکورہ فصل کو پکنے تک پانی کی زیادہ ضرورت ہونے کے باعث ٹیوب ویل دن رات چل رہے ہیں بلکہ غیر قانونی آبپاشی میں بھی اضافہ ہوگیا۔پنجاب حکومت کی جانب سے تحصیل اور سب ڈویژن کی سطح پر قائم محکمہ انہار کی ٹیمیں غیر متحرک ہونے کے باعث گوجرانوالہ اور شیخوپورہ ریجن کے کاشتکاروں نے زیر زمین پائپ بچھاکر،کٹ لگا کر،رکاوٹیں کھڑی کرکے غیر قانونی آبپاشی شروع کر دی جس سے نہری املاک کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔مقامی زمینداروں نے بتایا کہ اگر کینال ٹیمیں متحرک نہ کی گئیں تو سپر باسمتی کی کاشت کے دوران غیر قانونی آبپاشی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔