ڈی پی او گجرات کی پو لیس افسروں کیساتھ کرائم میٹنگ
گجرات (سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر فاروق نے سٹی سرکل کے افسر وں کے ساتھ اہم کرائم میٹنگ کی صدارت کی۔
میٹنگ میں ڈی ایس پی سٹی سرکل اورمتعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ڈی پی او نے سٹی سرکل میں تعینات افسر وں کی مجموعی کارکردگی، جرائم کی صورتحال اور زیرِ تفتیش مقدمات کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سنگین جرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے تاکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے ۔