ریلوے پنشنرز کو وزارت خزانہ پنشن دے:ورکرز یونین

ریلوے پنشنرز کو وزارت خزانہ پنشن دے:ورکرز یونین

ریل کی آمدنی سے ملازمین کی تنخواہیں، اخراجات پورے کیے جائیں:انور گجر و دیگر

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ریلوے کے ایک لاکھ سے زائد پنشنرز کو وزارت خزانہ سے پنشن دی جائے ۔ وزارت ریلوے ریل کی آمدنی سے ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر اخراجات پورے کرے ۔ گڈز ٹرینوں کا کام بڑھایا جائے اور کمیشن مافیا کو ہٹایا جائے۔ ریلوے کو آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کے کہنے پر نجکاری کے عمل میں دھکیلا جا رہا ہے، اس عمل کا نقصان عوام اور ملازمین کو ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی صدر انور گجر، جنرل سیکرٹری ظفر اعجاز، سیکرٹری انفارمیشن مبارک حسین نے راولپنڈی ڈویژن کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دیگر عہدیداروں نے مسائل پر گفتگو کی۔ چیئرمین جمیل راجہ نے کہا تمام عہدیداروں کو افہام و تفہیم سے تنظیم کیلئے کام کرنا ہو گا۔ کرپٹ افسر شاہی ریلوے کی تباہی کا سبب ہے۔ ریلوے ورکرز یونین نے راولپنڈی میں تمام ساتھیوں کو متحد کر دیا ہے، ریلوے کو نجکاری سے بچانا ہے تو پورے پاکستان میں ہر یونین اپنے پلیٹ فارم سے اجتماعی احتجاج کرے، ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن میں پورے ملک میں احتجاج کرے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں