سکیورٹی اقدامات:غریب آباد، گردونواح میں سرچ آپریشن

سکیورٹی اقدامات:غریب آباد، گردونواح میں سرچ آپریشن

116گھروں، 39کرایہ داروں کے کوائف، 270افراد کی چیکنگ کی گئی

راولپنڈی (خبرنگار) پوٹھوہار ڈویژن پولیس کا موجودہ سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر غریب آباد اور گردونواح میں سرچ آپریشن ، گھروں کی چیکنگ، کرایہ داروں اور ان کے کرایہ داری کے کوائف سمیت انفرادی طور پر بھی چیکنگ کی گئی۔ تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے غریب آباد اور گردونواح میں کیے گئے سرچ آپریشن میں ایس ایچ او ایئرپورٹ سمیت ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے شرکت کی، سرچ آپریشن کے دوران116 گھروں، 39کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اور انفرادی طور پر270 افراد کو چیک کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں