تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہیں گے ،ظفر بختاوری

 تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہیں گے  ،ظفر بختاوری

راولپنڈی میں ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا

اسلام آباد (دنیا رپورٹ )یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ ملک بھر کے تاجروں کے علاوہ راولپنڈی ،اسلام آباد کے تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے خصوصی کوششیں کی جائینگی جبکہ راولپنڈی میں ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے پارکنگ پلازہ، لئی ایکسپریس وے اور رنگ روڈکے منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لئے کوششوں کو تیز کیا جائے گا ،انہوں نے ان خیالات کا اظہار یو بی جی کے سینٹرل سیکرٹریٹ میں راولپنڈی چیمبرآف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر ندیم شیخ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ظفر بختاوری نے مزید کہا کہ فیڈریشن کے صدر کی مدت ایک سال سے بڑھا کر دو سال کرنے کی کوششیں مناسب نہیں،یو بی جی کے تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشن سے ملکر متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا ،راولپنڈی چیمبر کے صدر ندیم شیخ نے بتایا کہ راولپنڈی میں ٹریفک کا بحران حل کرنے کی سنجیدہ کوشش نہ کی گئی تو راولپنڈی کا کاروباری ماحول ختم ہو کر رہ جائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں