محکمہ ایکسائز راولپنڈی کا آن لائن سسٹم بدستور بند

محکمہ ایکسائز راولپنڈی کا آن لائن سسٹم بدستور بند

شعبہ پراپرٹی کے ای ٹی اوز، افسران کو سالانہ ٹیکس ٹارگٹ نہ دیا جاسکا

راولپنڈی(سیدشہریار)محکمہ ایکسائز راولپنڈی کا آن لائن سسٹم بدستور بند،پراپرٹی ٹیکس کی ریکوری تاحال شروع نہیں کی جاسکی۔ایکسائز ذرائع کے مطابق رواں مالیاتی سال شروع ہونے کے 26 دن گزرنے کے باوجود محکمہ ایکسائز کے شعبہ پراپرٹی کا آن لائن سسٹم بند ہے جس سے شعبہ پراپرٹی کے ای ٹی اوز اور سرکل افسران کو سالانہ ٹیکس ٹارگٹ نہ دیا جاسکا ہے اور ٹیکس ریکوری بدستور بند ہے اس صورتحال میں سالانہ ٹیکس ٹارگٹ پورا کرنے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔دنیا کے رابطہ کرنے پر ای ٹی اوپراپرٹی نے کہا کہ کام مکمل ، آج سسٹم شروع ہونے کا امکان ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں