قوم کو عید میلاد مبارک، اسوہ رسول پرعمل کیا جائے ،علی اعوان

قوم کو عید میلاد مبارک، اسوہ رسول پرعمل کیا جائے ،علی اعوان

وزیر اعظم نے عشرہ رحمت ا للعالمین کا اعلان کرکے اسلام کا سچا سپاہی ہونیکا ثبوت دیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر،اپنے رپورٹر سے ) وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سی ڈی اے امورعلی نواز اعوان نے امتِ مسلمہ کو عید ِ میلادالنبی کی مباردکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حقیقی محبت کا تقاضا ہے کہ ان کے اسوہ مبارکہ پر عمل کیا جائے ،ہم اپنے معمولاتِ زندگی میں سنت نبوی کو اپنائیں ، عید میلاد النبی پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم خوش قسمت امت ہیں جو اللہ کے آخری نبی کی امت بنے جو تما م جہانوں کے لئے رحمت تھے ہمیں ان کے امتی ہونے پر فخر ہے ،حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک دن کی بجائے پورا عشرہ اپنے پاک پیغمبر کے نام کیا تاکہ دنیا کو ان کی سیرت طیبہ کے حوالے سے روشناس کروایا جاسکے ،وزیر اعظم نے عشرہ رحمت ا للعالمین کا اعلان کرکے اپنے اسلام کا سچا سپاہی ہونے کا ثبوت دیا ہے ،ادھر الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر محمد عبدالشکور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ حضور اکرم ﷺسے محبت اور عقیدت کا مہینہ ہے ،یہ ماہ آپ ﷺ کی حیات ِ مبارکہ کو مکمل اور بہترین اسوہ سمجھتے ہوئے عمل کرنے کی دعوت دیتا ہے ۔،مری میں جامع مسجدغوثیہ رنگ روڈ سے میلادکا مرکزی جلوس نکلے گا اوراپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا جی پی اوچوک پہنچے گا جہاں مختلف علاقوں سے آنے والے جلوس مرکزی جلوس میں شامل ہوں گے اس موقع پر جی پی اوچوک میں مرکزی سیرت کانفرنس ہوگی جس سے علماء اورقائدین خطاب کریں گے ،مرکزی میلادوسیرت کمیٹی کے رہنماؤں سیدوفاء الحق بخاری،علامہ تسنیم سلطان چشتی، زاہد میر اورفرخ قدیر عباسی نے کہا کہ ہمار کوئی سیاسی و مذہبی ایجنڈا نہیں ہے ،وحدت وبھائی چارے کاقیام بنیادی نکتہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں