مارٹن ڈاؤ آرٹیفیشل انٹیلی جنس متعارف کرانیوالی پہلی پاکستانی کمپنی

  مارٹن ڈاؤ آرٹیفیشل انٹیلی جنس متعارف کرانیوالی پہلی پاکستانی کمپنی

اسلام آباد (دنیارپورٹ)ادویہ سازی صنعت ( Pharmaceutical Industry)کے صف اول کے ادارے مارٹن ڈاؤ گروپ نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے پاکستان میں پہلی بار ڈرمیٹولوجی(جلدی امراض) کی درست تشخیص کیلئے مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کا ٹول MD-AIDer متعارف کروادیا ہے ۔

 اس ٹول کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھا کر بیماریوں کی درست تشخیص اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کی کارکردگی کو بڑھانا ہے ،مارٹن ڈاؤ کے ڈائریکٹر بزنس یونٹ فواد عباسی نے کہا کہ ادویہ سازی کی صنعت میں مارٹن ڈاؤ اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ ٹیکنالوجی کے جدید طریقوں کو رائج کرکے اور ان کا استعمال بڑھا کر صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں بہتری لائی جاسکتی ہے ، مارٹن ڈاؤ کے بزنس یونٹ ہیڈ محمد شعیب نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار MD-AIDer ٹول متعارف کرانے سے ڈرمیٹولوجی کے شعبے میں انقلاب آئے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں