تین روزہ بین الصوبائی نصابی ورکشاپ اختتام پذیر

 تین روزہ بین الصوبائی نصابی  ورکشاپ اختتام پذیر

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے تین روزہ بین الصوبائی نصابی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

ورکشاپ (IPCW) نے ECE تا گریڈ 8 کے نصاب کو حتمی شکل دینے کیلئے پورے پاکستان سے مضامین کے ماہرین کو اکٹھا کیا گیا ، آئی پی سی ڈبلیو کی اختتامی تقریب کا آغاز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے یہ اعلان کرتے ہوئے کیا کہ گریڈ ECE-8 کے معیارات اور SLOs پر اتفاق رائے SNC فیز 2 کی بروقت تکمیل کے طور پر حاصل کیا گیا ہے ،تقریب میں وزیر تعلیم خیبر پختونخوا شہرام ترکئی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی، تعلیم کے صوبائی سیکرٹریز، صوبائی نصابی محکموں اور ٹیکسٹ بک بورڈز کے ڈائریکٹرز، مسلح افواج کے تعلیمی اداروں کے سربراہان، مذہبی سکالرز اور مختلف اداروں کے ماہرین تعلیم تقریب میں موجود تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں