جموں و کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے زیراہتمام باغ میں شہدا کانفرنس
مظفرآباد (اے پی پی) جموں و کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے زیراہتمام باغ میں شہدا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں شہدائے جموں و کشمیرکو شاندار خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ کانفرنس کی صدارت پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے وائس چیئرمین قاضی عمران نے کی جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی مہمان خصوصی تھے ۔غلام محمد صفی نے کہا شہدا کالہو ضرور رنگ لائے گا، ہمیں متحد ہوکر شہدا کے مشن کو جاری رکھنا ہے ۔