ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کا باچا خان ایئرپورٹ کے مرمتی کام کا جائزہ

ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کا باچا خان  ایئرپورٹ کے مرمتی کام کا جائزہ

اسلام آباد (اے پی پی) ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹس صادق الرحمان نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور کا دورہ کیا۔

 اور رن وے کے لوپس اور ٹیکسی وے لنکس پر جاری مرمتی کام کا جائزہ لیا ۔ اتھارٹی ترجمان کے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیکسی وے لنکس جے اور ایچ دونوں مقامات پر کٹائی اور صفائی کا کام مکمل کر لیا گیا جس کے بعد بیس یا بنیاد کی تیاری اور کمپیکشن سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔ ڈی جی ایئرپورٹس نے کام طے شدہ وقت اور معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں