مری میں بادل، ٹھنڈی ہوائوں کی آمد،برفباری کا انتظار

مری میں بادل، ٹھنڈی ہوائوں کی آمد،برفباری کا انتظار

مری (نمائندہ دنیا) ملکہ کوہسار مری میں سردی بڑھنے لگی، بادلوں اور ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔

، توقع کی جارہی ہے کہ رواں ماہ کے آخر یا نومبر کے شروع میں برفباری کا آغاز ہو جائے گا، گرمائی سیزن کے خاتمے کے بعد اب سیاح ہفتہ وار تعطیلات پر ہی مری کا رخ کرتے ہیں برفباری کا آغاز ہونے پر روزانہ کی بنیاد پر سلسلہ شروع ہو جائے گا اور جنت بینظیر وادی رونقیں دوبالا ہو جائیں گی، مری کے تاجر اور ہزاروں لوگ جن کا روزگار سیاحت سے وابستہ موسم سرما کی برفباری کا انتظار کر رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں