جمعیت علمائے اسلام ضلع راولپنڈی کی مجلس عاملہ کا تعارفی اجلاس

جمعیت علمائے اسلام ضلع راولپنڈی  کی مجلس عاملہ کا تعارفی اجلاس

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علمائے اسلام ضلع راولپنڈی کی مجلس عاملہ کا تعارفی اجلاس زیر صدارت حافظ ڈاکٹر ضیا الرحمن منعقد ہوا، اجلاس میں سیکرٹری جنرل ارشد عباسی نے ایجنڈا پیش کیا۔

، اجلاس میں سینئر نائب امیر مولانا ظہیرالدین امازئی ،مولانا عمرعلی حقانی،مفتی اقبال حسین،حافظ ضیا اللہ ،مولانا محمود حسن تاج ،قاری محبوب الرحمن،حافظ جمیل عباسی و دیگر نے شرکت کی، مجلس عاملہ کے اراکین نے مولانا فضل الرحمن کو 26ویں آئینی ترمیمی بل پر بہترین انداز میں مؤقف پیش کر نے اور حقیقی عوامی ترجمانی کرنے پر مبارک باد پیش کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں