آئیسکو:رواں ماہ بجلی چوروں کو ایک کروڑ سے زائد جرمانہ

آئیسکو:رواں ماہ بجلی چوروں کو ایک کروڑ سے زائد جرمانہ

اسلام آباد (اے پی پی) آئیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران رواں ماہ ایک کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو آئیسکو نعیم جان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا اکتوبر کے دوران ڈیٹیکشن ٹیموں نے 49ہزار سے زائد میٹرز چیک کیے۔

، 178میٹرز سے بجلی کا ڈائریکٹ استعمال کرنے پر 7میٹرز ٹمپرڈ کر کے بجلی چوری کرنے پر متعلقہ صارفین کو 1کروڑ 62لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا جب کہ پولیس نے اس جرم میں شامل 19افراد کو گرفتار کر لیا۔ انہوں نے بتایا ستمبر 2023سے جاری کریک ڈاؤن کے دوران 3ہزار 557بجلی چوروں کو 30کروڑ 51لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ پولیس نے 2ہزار 136بجلی چوروں کو گرفتار بھی کیا۔ اس ناسور کا جلد خاتمہ کر کے دم لیں گے۔ صارفین بجلی چوری کی اطلاع متعلقہ ایس ڈی او دفتر، آئیسکو ہیلپ لائن پر دیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں