وی سی قراقرم یونیورسٹی کا انسٹیٹیوٹ آف انجینئرز کو کتابوں کا عطیہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے۔
چیئرمین انسٹیٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان عبدالرب خان کو 20کتابیں عطیہ کر دیں، عطیہ کردہ ان بیس کتابوں میں وائس چانسلر کے آئی یو کی تصنیف کردہ تین کتابیں بھی شامل ہیں۔ وائس چانسلر کے آئی یو اور چیئرمین انسٹیٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان کی ملاقات میں جامعہ قراقرم کے انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کیمپس میں انسٹیٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان کے سب سینٹر کے قیام سمیت 2025میں قابل تجدید توانائی ٹیکنالوجیز پر کانفرنس کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔