رنگ روڈ راولپنڈی کی ترقی کیلئے گیم چینجر:صدر آر سی سی آئی
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر عثمان شوکت نے کہا رنگ روڈ راولپنڈی کی ترقی کیلئے اہم ہے۔
، بزنس کمیونٹی اسے گیم چینجر منصوبہ سمجھتی ہے، حکومت پنجاب اور متعلقہ اداروں سے اپیل ہے کہ اسے جلداز جلد مکمل کیا جائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا رنگ روڈ کے اطراف میں صنعتی اور اکنامک زونز کے قیام سے علاقائی سطح پر معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور انڈسٹریلائزیشن کو بھی فروغ ملے گا، چیمبر وفد کی ڈپٹی کمشنر سے حالیہ ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ منصوبہ جون 2025میں مکمل ہو جائے گا۔ اس منصوبے سے جڑواں شہروں کے باسیوں کے لیے ٹریفک کے مسائل میں آسانی ہوگی اور مثبت ماحولیاتی اثرات مرتب کرے گا۔ چیمبر نے رنگ روڈ منصوبے کی اہمیت کے پیش نظر خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔