مطالبا ت کی عدم منظوری پر ریلوے ورکرز یونین کا احتجاج

 مطالبا ت کی عدم منظوری پر ریلوے ورکرز یونین کا احتجاج

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ریلوے ورکر یونین نے مطالبا ت کی عدم منظوری پر احتجاج کے دوران تحریک کا اعلان کرتے۔

 ہوئے کہا کہ ریلوے ملازمین کی تنخوا ہ اور پنشنروں کی پنشن کو جان بوجھ کر روکا جا رہا ہے ۔ ریلوے ملازمین کے حق میں بات کرنے والے لیڈروں پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن کے قائدین جنید اعوان، غلام نبی بروہی، عباس لغاری، تبارک علی و دیگر نے ریلوے سٹیشن پر احتجاج کے موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہاکہ اد ارے میں کرپشن مافیا، کمیشن مافیا اور ٹھیکیدار مافیا نے ریلوے کا بیڑا غرق کر دیا ہے ۔حکومت ادارے کو تباہی سے بچانے کیلئے اقدامات کرے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں