عقیدہ ختم نبوت اسلام کا مرکزومحور ہے:سربراہ سنی تحریک
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی نے کہا عقیدہ ختم نبوت اسلام کا مرکز و محور ہے۔
، عالمی دباؤ کی کوئی حیثیت نہیں، ختم نبوت کا پرچم ہمیشہ بلند رہے گا، آئین کے برعکس کسی آئینی ترمیم کو قوم قبول نہیں کرے گی، آئین میں اپنی مرضی کی عدالتی اصلاحات لائی گئیں تو ملک انتشار کا شکار ہو گا، معاشی بدحالی کا شکار پاکستان مزید کسی بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا، حکومت تمام آئی پی پیز معاہدے ختم کرکے عوام کو ریلیف دے، مظلوم کشمیریوں کے خون کے بدلے بھارت سے دوستی قبول نہیں، 27اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے، ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے نظام اسلام کے نفاذ کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحفظ ختم نبوت علماء ومشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ عطاء الرحمن، مفتی سلیمان رضوی، حافظ اقبال رضوی، مولانا سلیم شہزاد، پیرمحمود حسین، علامہ غلام جیلانی، علامہ اشفاق صابری، علامہ عبداللطیف، مفتی مدثر حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔