گراں فروشی پر سستے بازاروں سے آٹھ دکاندار اور سٹال ہولڈرز گرفتار

گراں فروشی پر سستے بازاروں سے آٹھ دکاندار اور سٹال ہولڈرز گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آبا د ضلعی انتظامیہ کے حکام نے خریداروں کو مہنگے داموں اشیائے خورد و نوش فروخت کرنے اور۔

 حکومتی نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے پر آٹھ دکانداروں، سٹال ہولڈرز کو گرفتار کر لیا۔ مذکورہ افراد کو سیکٹر جی 10سستا بازار اور سیکٹر جی سکس کے اتوار بازار سے گرفتار کیا گیا۔ گراں فروشوں کے خلاف کارروائی اسسٹنٹ کمشنر صدر ماہین حسن نے عملے کے ہمراہ کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا گراں فروشوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی، شہری ریٹ لسٹ کے مطابق ہی اشیائے خوردونوش کی قیمت ادا کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں