گرلز سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر:پشاور بورڈ کی اتھلیٹکس میں پہلی پوزیشن انعامات،میڈیلز تقسیم
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر، سپورٹس رپورٹر) تین روزہ گرلز سپورٹس فیسٹیول2024اختتام پذیر ہو گیا، اتھلیٹکس میں پشاور بورڈ نے مجموعی پہلی پوزیشن حاصل کی۔
، آرمی پبلک سکول ہمایوں روڈ راولپنڈی نے فٹبال، باسکٹ بال اور ٹیبل ٹینس میں گولڈ میڈلز جیتے۔ بیڈمنٹن میں پشاور بورڈ، والی بال میں مردان بورڈ اور ٹینس میں اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون ٹو اسلام آباد نے گولڈ میڈلز حاصل کیے۔ پشاور بورڈ کی راشدہ بہترین اتھلیٹ قرار پائیں۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری فرح ناز اکبر، آسٹریا کی سفیر اینڈریا وک، وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی، چیئرمین فیڈرل بورڈ سید جنید اخلاق، چیئرمین ایچ ای سی، سیکرٹری آئی بی سی سی اور دیگر مہمانوں نے پوزیشن ہولڈرز طالبات و ٹیموں میں کیش پرائز، میڈلز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ اتھلیٹکس میں ایف جی کالج ہوم اکنامکس ایف الیون ون اسلام آباد نے دوسری، اے پی ایس ہمایوں روڈ راولپنڈی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بیڈمنٹن میں پشاور بورڈ نے گولڈ، راولپنڈی بورڈ نے سلور، اے پی ایس ہمایوں روڈ راولپنڈی نے برونز، ٹیبل ٹینس میں اے پی ایس ہمایوں روڈ راولپنڈی نے گولڈ، ایف ڈی ای اسلام آباد نے سلور، آئی ایم سی جی ایف سیون ٹو اسلام آباد نے برونز، باسکٹ بال میں اے پی ایس ہمایوں روڈ راولپنڈی نے گولڈ، مردان بورڈ نے سلور اور بحریہ کالج اسلام آباد نے برونز، ٹینس میں آئی ایم سی جی ایف سیون ٹو اسلام آباد نے گولڈ، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے سلور اور ایف جی کالج ہوم اکنامکس ایف الیون ون نے برونز، والی بال میں مردان بورڈ نے گولڈ، سوات بورڈ نے سلور اور آئی ایم سی جی ایف سیون ٹو نے برونز، فٹبال میں اے پی ایس ہمایوں روڈ راولپنڈی نے گولڈ، مردان بورڈ نے سلور اور آئی سی جی ایف سکس ٹو اسلام آباد نے برونز میڈلز جیتے۔ مہمان خصوصی سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی نے کہا سپورٹس فیسٹیول کا مقصد طالبات میں کھیلوں کا فروغ اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا، مستقبل میں یہی طالبات میگا ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ جنید اخلاق نے کہا بورڈ نہ صرف تعلیم بلکہ کھیلوں کے میدان میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔